ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / راج کوٹ”بلیو پرنٹ“تھا کہ انگلینڈ کو کیسے کھیلنا چاہئے:کک

راج کوٹ”بلیو پرنٹ“تھا کہ انگلینڈ کو کیسے کھیلنا چاہئے:کک

Wed, 07 Dec 2016 20:35:02  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی،7 دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0.2سے پچھڑنے والی انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک کو لگتا ہے کہ ان کے کھلاڑیوں کو راج کوٹ میں پہلے ٹیسٹ کی کارکردگی کو دیکھنے کی ضرورت ہے جس میں انہوں نے مثبت کرکٹ کھیلا تھا اور میچ ڈرا کرایا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ٹیم اگلے دو میچوں میں حکمت عملی سے بھٹک گئی۔وشاکھاپٹنم اور موہالی میں ہوئے گزشتہ دو ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا،اگر انگلینڈ کو سیریز میں باقی رہنا ہے تو انہیں چوتھا میچ جیتنا ہوگا۔انگلش میڈیا میں ٹیم کے چیف کوچ ٹریور بیلس کے حوالے سے کہا کہ کھلاڑیوں کو مثبت مرضی سے کھیلنے کی ضرورت ہے۔کک نے بھی یہاں چوتھے میچ سے موقع پر اسی بات پر زور دیا۔انگلینڈ کے کپتان نے کہا کہ بیلس کا یہ واضح پیغام ہے جو میں جانتا ہوں،ہم موہالی کے میچ کے ختم ہونے کے بعد ایک ساتھ بیٹھے تھے اور ہم نے بحث کی تھی کہ ہم کیسا کھیل کھیلنا چاہتے ہیں۔


Share: